18 مئی ، 2021
2017 کی مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع کی مجموعی آبادی ا یک کروڑ 60 لاکھ 24ہزار894 نفوس پر مشتمل ہے اور کراچی اتنی آبادی کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔
2017 کی مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کی آبادی 29 لاکھ 71ہزار 382 ہے۔
کراچی شرقی کی آبادی 28 لاکھ 75ہزار 315 ہے۔ ضلع جنوبی کی آبادی 17 لاکھ 69 ہزار 230 ہے ۔ کراچی ویسٹ کی آبادی 29 لاکھ 7ہزار 65 ہے ،کورنگی کی آبادی 25 لاکھ 77ہزار 556 ہے اور ملیر کی آبادی 19 لاکھ 24ہزار 346 ہے۔