19 مئی ، 2021
وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا ہےکہ اگر کوئی کہتا ہےکہ 70 سال میں ملک کو کسی نے لوٹا نہیں تو اسے سامنے لائیں یا میری اس سے ملاقات کرادیں ۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ ماضی میں بڑے منصوبوں پر اربوں روپے نہیں اربوں ڈالر کی کرپشن ہوئی ،مگر وہ ڈکار تک نہیں مارتے تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ماضی کی کرپشن پر نہیں آج کی کرپشن پر بھی بولتا ہے اور نہیں دیکھتا کہ اس کا سیاسی نقصان ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا ماضی میں کبھی چینی مہنگی نہیں ہوئی؟ تحریک انصاف کل بھی عمران خان تھی، آج بھی ہے اور رہے گی ، چہ مگوئیوں پر پریشانی کی ضرورت نہیں۔