19 مئی ، 2021
سوات میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا، نوجوان نے پستول لوڈ کرکے کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی۔
افسوس ناک واقعہ تحصیل کبل کے علاقے مابنڑ میں پیش آیا،جہاں متوفی حمید اللہ کے کچھ دوست ٹک ٹاک کے لیے اس کی ویڈیو بنا رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے گن لوڈ کرکے اپنی کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے نوجوان کی لاشن پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔