دنیا
Time 19 مئی ، 2021

حماس کے حملوں سے پہلی بار اسرائیل کو بڑا تجارتی نقصان ہونے لگا

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں سے پہلی بار اسرائیل کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔

حماس کے حملوں سے اسرائیل کی تجارتی اوربحری صنعت (شپنگ) کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث اسرائیلی پورٹس کیلئے وار رسک پریمیم نافذ کردیا گیا۔

اسرائیلی پورٹ جانے والے جہاز 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اضافی دیں گے جبکہ 7 دن سے زائد اسرائیلی پورٹ پر رہنے کی صورت میں رقم دگنی ہوگی۔

اس کے علاوہ جہاز پر لدے سامان کے وار رسک پریمیم میں الگ اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :