Time 19 مئی ، 2021
پاکستان

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم  نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینٹرل پولیس آفس پہنچنے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ مشتاق مہر نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کورکمانڈر کراچی نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کراچی نے امن و امان کے قیام میں سندھ پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور سندھ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کورکمانڈر کراچی نے شہداء کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔

مزید خبریں :