20 مئی ، 2021
برطانوی نشریاتی ادارے نے اسحاق ڈار کے انٹرویو سے متعلق غلطی تسلیم کرلی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اسحاق ڈار کے انٹرویو سے متعلق اس غلطی کو تسلیم کیا ہے کہ انتخابی نتائج کے بارے میں یورپی یونین کے سربراہ مائیکل گیلر کے انتخابات کو معتبر قرار نہ دینے کے تبصرے کے حوالے سے وضاحت کردینی چاہیے تھی۔
2018 کے انتخابات میں یورپی یونین کی ٹیم نے انتخابی طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، 2013 کے انتخابات کو 2018 کے انتخابات سے بہتر قرار دیا تھا لیکن انٹرویو کے دوران میزبان اسٹیفن سیکر نے اصرار کیا تھا کہ انتخابات قابل اعتبار تھے اور یورپی یونین کے مبصرین نے بھی یہی کہا ہے۔
اسحاق ڈار کی شکایت کے بعد بی بی سی نے غلطی تسلیم کرلی ہے۔