Geo News
Geo News

Time 21 مئی ، 2021
کاروبار

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

عالمی صرافہ میں سونا 9 ڈالر مہنگا ہوکر 1879 ڈالرفی اونس ہوگیا— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قدر 643 روپے اضافے سے 93 ہزار 707 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونا 9 ڈالر مہنگا ہوکر 1879 ڈالرفی اونس ہوگیا۔