سارہ کی فرمائش پر فلک شیف بن گئے

فلک شبیر اہلیہ کیلئے شیف بن گئے اور مزے دار یخنی پلاؤ بنایا جس کے بعد سارہ نے ان کو سراہا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر دونوں ہی انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتے ہیں، دونوں فنکار اپنی نجی زندگی سے متعلق آئے روز مداحوں کو آگاہ کرتے ہیں۔

آج کل فلک کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جسے گلوکار نے اپنی اسٹوری پر شیئر کیا تھا۔

سارہ خان کی فرمائش پر فلک شبیر نے یخنی پلاؤ اور سوجی کا حلوہ بنایا۔

فلک کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوریز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک نے شاندار طریقے سے کھانے کی میز سجا رکھی ہے جب کہ چاولوں کے ساتھ دہی کا رائتہ اور سلاد بھی موجود ہے۔

دوسری جانب سارہ خان نے کھانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فلک کو داد دی اور کہا یہ اب تک کا بہترین پلاؤ اور حلوہ تھا۔

انہوں نے فلک کو مینشن کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔

مزید خبریں :