22 مئی ، 2021
بالی وڈ اداکارہ کنگا رناوت کے ذاتی محافظ پر بیوٹیشن سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگا کے ذاتی محافظ کمار ہیگڑے پر ممبئی کی مقامی بیوٹیشن نے زیادتی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
خاتون کے مطابق کمار نے شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اپنے وعدے سے مکر گیا۔
خاتون نے بتایا کہ کمار نے ایک سال قبل شادی کی پیشکش کی جس کے بعد وہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تاہم گزشتہ دنوں والدہ کے انتقال کا جھوٹ بول کر غائب ہوگیا۔
ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔
دوسری جانب اداکارہ کنگنا رناوت کی ٹیم کا کہنا ہے کہ کمار لمبے عرصے سے چھٹی پر ہے اور اس معاملے کا انہیں علم نہیں۔