نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال ماں بن گئیں

گلوکارہ کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہے اور انہوں نے مارچ میں حاملہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا— فو

بھارت کی نامور گلوکارہ شریا گھوشال ماں بن گئیں۔

گلوکارہ کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہے اور انہوں نے مارچ میں حاملہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

اب گلوکارہ نے خود ٹوئٹ کرکے مداحوں کو بیٹے کی ولادت کا بتایا اور کہا کہ بیٹے کی ولادت پرپورا خاندان خوش ہے۔

انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ خیال رہے کہ شریا اور شلادتیا کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔

شریا نے کئی سپر ہٹ گانے گئے ہیں اور اِس وقت زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ ہیں۔

مزید خبریں :