22 مئی ، 2021
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈصفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
العزیزیہ ریفرنس، ایون فیلڈ ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت 25 مئی کو ہوگی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
نوازشریف کےاشتہاری ہونےکی وجہ سےان کی جانب سے کون پیش ہوگا،آئندہ سماعت پرطے کیا جائے گا۔
ایون فیلڈریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن ر صفدر نے اپیل دائر کررکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس میں بھی نوازشریف نےسزا کے خلاف اپیل دائر رکھی ہے۔