23 مئی ، 2021
وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کی توجہ اب مہنگائی کم کرنے پر ہوگی، قیمتوں میں استحکام لانا ہماری ترجیح ہے، عام آدمی کیلیے مختلف اسکیمیں لا رہے ہیں ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہناتھا کہ ملکی معیشت 3.94 فیصد سے ترقی کر رہی ہے، اگلے سال 5 فیصد معاشی گروتھ ہوسکتی ہے، اس سے اگلے سال جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔
شوکت ترین کا کہناتھا کہ ہم نے مختصر اور طویل المدت پلاننگ کی ہے، ہمیں کئی غذائی اشیاء درآمد کرنی پڑیں گی،زراعت میں اضافی پیداوار کی کوشش کریں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے ریونیو بڑھنے تک خسارہ کم نہیں ہوگا، غریب اور مڈل کلاس کے لیے ایک جیسی گروتھ ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا جس نے سخت رویہ اپنایا، اوورسیز پاکستانیوں نےریکارڈ پیسے بھجوائے،جس نے ملکی معیشت کو سہارا دیا، جوٹیکس نہیں دے رہے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔