23 مئی ، 2021
رمضان کے بعد بھی آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے اور ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1360 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 17میں سے12 بڑےشہروں میں چینی کی قیمت 100 روپے یا اس سےزیادہ ہے۔
کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا اور چینی خریدنے پر مجبورہیں، کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1360 روپے تک ہوگیا ہے جب کہ کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1333 روپے تک ہے جب کہ اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1266 روپے تک ہوگئی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 105روپےتک ہے جب کہ لاہور، گوجرانوالا اور سیالکوٹ میں چینی100 روپےفی کلوتک میں فروخت ہو رہی ہے۔