کھیل
Time 24 مئی ، 2021

ویرات کوہلی بھی نصرت فتح علی خان کے مداح

فوٹو فائل

نصرت فتح علی خان کو سننے والے آج بھی ان کی قوالیاں سن کے انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں اور اسی بدولت ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔

کچھ روز قبل ایک صارف کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی جو اب تک وائرل ہے، ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی صبح کا آغاز کیسے ہوتا ہے۔

ویڈیو میں ویرات اپنا اسپیکر مداحوں کو دکھا رہے ہیں جس پر نصرت فتح علی کا کلام 'اوتھے عملاں دے ہونے نے نبیڑے' لگا ہوا ہے۔

کوہلی نے بتایا کہ میرے دن کا آغاز میری بلیک کافی اور خوشگوار میوزک کے ساتھ ہوتا ہے۔

شائقین کرکٹ نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی شہنشاہ قوالی کیلئے پسندیدگی دیکھی تو ان کی حیرانی کی انتہا نہ رہی جب کہ بڑی تعداد نے لوگوں نے ویڈیو پر اپنے دلچسپ تبصرے پیش کیے۔

مزید خبریں :