Geo News
Geo News

Time 24 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ثانیہ شمشاد کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

فوٹو انسٹاگرام

اداکارہ ثانیہ شمشاد کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر کے ہمراہ تصاویر  شیئر کی ہیں  اور مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

ثانیہ نے  لکھا کہ جو راز ہمارے دلوں میں محفوظ تھا، وہ دنیا کو بتانے کا وقت آگیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیشہ ان گنت اور سوچ سے بڑھ کر نعمتوں کے ذریعے ہمیں نوازتا ہے، ہم اس کے بے حد مشکور ہیں۔

ثانیہ کی پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے  نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ اداکارہ ثانیہ شمشاد کی شادی جولائی 2019 میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :