24 مئی ، 2021
پنجاب کے ضلع راجن پور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دوران تفتیش دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ وہ بجلی کی ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
گرفتار دہشت گرد سے 8 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا جبکہ دہشت گرد کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔