Geo News
Geo News

Time 24 مئی ، 2021
دنیا

پاکستان کوکورونا ریڈلسٹ میں ڈالنےکا فیصلہ برطانوی عدالت میں چیلنج

پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے کو برطانوی عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔

 عدالت سے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ ریڈ لسٹ کی وجہ سے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے۔

 درخواست وکیل محمد اصغر، بیرسٹر راشد احمد اور بیرسٹر فرحان اصغر نے دائر کی ہے۔

 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو سفری پابندیوں کے دوران مدد فراہم نہ کرنےکو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔