Geo News
Geo News

Time 24 مئی ، 2021
دنیا

55 سیکنڈ کی مشہور ویڈیو لاکھوں ڈالرز میں نیلام

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی مشہور ویڈیو 'چارلی بِٹ مائی فنگر' لاکھوں ڈالرز میں نیلام ہوگئی۔

2007 میں یوٹیوب پر ڈالی گئی 55  سیکنڈ کی ویڈیو خوب مقبول ہوئی تھی جس میں دو ننھے منے بھائی ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔

چھوٹا بھائی بڑے کی انگلی پر کاٹتا ہے اور یہ ویڈیو 'چارلی بِٹ مائی فنگر' مشہور ہوجاتی ہے۔

یہ ویڈیو اب  ساڑھے  7 لاکھ امریکی ڈالرز  یعنی ساڑھے 16 کروڑ پاکستانی روپے میں نیلام کردی گئی ہے۔

نیلامی کے بعد ویڈیو جلد سائٹ سے ہٹادی جائے گی۔