پاکستان

شہباز شریف کی تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر حکومت مخالف تحریک چلانےکی پیشکش

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر حکومت مخالف تحریک چلانےکی پیشکش کردی۔

اسلام  آباد میں شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

 عشائیے میں پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، شیری رحمان شریک ہوئیں،  ان کے علاوہ دیگر اپوزیشن رہنماؤں میں امیرحیدر ہوتی، مولانا اسعد محمود، علامہ ساجد میر، محسن داوڑ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر حکومت  مخالف تحریک چلانے کی  پیشکش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر  بھی غور کیا گیا۔

مزید خبریں :