Geo News
Geo News

Time 24 مئی ، 2021
پاکستان

کین سائنو ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کرلیے، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ پر  قومی ادارہ صحت کی ٹیم کومبارکباد دی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ فارمولیشن اورپیک کی گئی ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ویکسین سپلائی لائن کیلئے اہم پیشرفت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ کین سائنو بائیو چائنا کے تعاون سے ممکن ہوئی۔

پاکستان میں تیار چینی ویکسین سائنو ویک کو پاک ویک کا نام دیا گیا ہے۔