24 مئی ، 2021
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ پر قومی ادارہ صحت کی ٹیم کومبارکباد دی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ فارمولیشن اورپیک کی گئی ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کرلیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ویکسین سپلائی لائن کیلئے اہم پیشرفت ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ کین سائنو بائیو چائنا کے تعاون سے ممکن ہوئی۔
پاکستان میں تیار چینی ویکسین سائنو ویک کو پاک ویک کا نام دیا گیا ہے۔