25 مئی ، 2021
سندھ میں پانی کی کمی کے معاملے پر آج بھی سندھ اسمبلی میں گرما گرمی ہوئی اور حکومتی اراکین اور اپوزیشن نے خوب شورشرابہ کیا۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس آج بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، گزشتہ روز غیر پارلیمانی انداز اختیار کرنے والے صوبائی وزیر سہیل انور سیال جونہی ایوان میں داخل ہوئے ، شور شرابہ شروع ہوگیا۔
کارروائی کے دوران سہیل انور سیال، شرجیل میمن اور مکیش چاولہ نے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر ارسا چیئرمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپوزیشن رکن بلال غفار نے جوابی تنقید کی تو سہیل انور سیال پھر اُسی غیر پارلیمانی انداز میں انہیں مارنےکے لیے آگے بڑھے۔
ساتھیوں نے بیچ بچاؤ تو کروایا مگر ایوان کی صورتحال دیکھ کر اسپیکر نے اجلاس جمعے تک ملتوی کردیا ۔