ریکوڈک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آگیا

برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

پاکستان نے عالمی مقدمہ بازی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔

اٹارنی جنرل خالدجاوید کے مطابق ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے خلاف تمام فیصلے واپس ہوگئے، روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پیرس پاکستان کو واپس مل گئے۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ ٹی سی سی قانونی چارہ جوئی کے اخراجات بھی ادا کرے گی،  ٹی سی سی کو اس آرڈر کے خلاف اپیل کی اجازت دی گئی ہے تاہم ہم اپیل کاسختی سے مقابلہ کریں گے۔

ذرائع اٹارنی جنرل آفس کے مطابق پاکستان کو اخراجات کی مد میں 50 لاکھ ڈالر تک ادائیگی ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :