26 مئی ، 2021
اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد طور کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسد طور کے مطابق ماسک پہنے 3 افراد نے فلیٹ میں داخل ہو کر تشدد کیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اسد طور کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاگر اسد طور پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اسلام آباد کو واقعے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسد طورپر حملے نے صحافتی اور سیاسی کمیونٹی کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے اسد علی طور پر تشدد کی مذمت کی ہے۔
اسد طور پر تشدد کے حوالے سےنائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے۔