Geo News
Geo News

Time 26 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار نے زندگی کے بدترین دنوں کی کہانی بتادی

فوٹو فائل

بھارتی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے راجیش کھتر نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دنوں کی کہانی دنیا کو بتائی ہے۔

ایشان کے والد اداکار راجیش کھتر اور اہلیہ وندنا سجنانی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خود کو درپیش سنگین مالی حالات کے بارے میں بتایا کہ زندگی کی ساری جمع پونجی کووڈ کی پہلی لہر کے لاک ڈاؤن کے دوران خرچ ہوگئی۔

راجیش کی اہلیہ وندنا نے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس کے لاک ڈاؤن نے انہیں سخت ڈپریشن میں مبتلا کردیا تھا کیونکہ آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں تھا اور اسپتال کے بلوں پر پیسے خرچ ہورہے تھے۔

راجیش نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ یہ سب کسی ڈراؤنے خواب سے کم نا تھا، ایک وقت ایسا بھی تھا جب میں اپنے رشتے دار کیلئے اسپتالوں کے چکر کاٹ رہا تھا لیکن کوئی بیڈ دستیاب نہیں تھا۔

اداکار کی اہلیہ نے بتایا کہ پہلی لہر کے دوران میں بیٹے کی پیدائش ہونے کے سبب اسپتال میں زیر علاج تھی، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ارد گرد ہو کیا رہا ہے۔

راجیش کھتر اپنی اہلیہ وندنا اور نوزائیدہ بیٹے ونراج کھتر کے ہمراہ- فائل فوٹو

راجیش کھتر نے گزشتہ سال کو زندگی کا بدترین سال قرار دیا۔

واضح رہے کہ شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھتر اداکارہ نیلیما عظیم اور راجیش کھتر کے بیٹے ہیں جب کہ شاہد کپور نیلیما اور پنکج کپور کے صاحبزادے ہیں۔ 

فوٹو فائل

راجیش کھتر کی دوسری شادی وندنا سجنانی سے 2008 میں ہوئی جبکہ شادی کے گیارہ سال بعد 2019 میں جوڑے کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی۔