Geo News
Geo News

Time 26 مئی ، 2021
پاکستان

سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلزپارٹی کی بدسلوکی کی انتہا ہوچکی، مصطفٰی کمال

پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلزپارٹی کی بدسلوکی کی انتہا ہوچکی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ صوبے کے شہروں میں 14 سال میں ایک قطرہ پانی نہیں دیا گیا، نوکریوں میں کوٹہ سسٹم پر بھی عمل نہیں ہو رہا، سندھ کے شہری علاقوں کے لوگوں سے امیدیں اورنوجوانوں سےروزگار چھین لیا گیا۔

 مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ سندھی نہیں پیپلز پارٹی ظلم کر رہی ہے، ہم نے عمران خان کی حکومت کو 3 سال تک سپورٹ کیا، اب ان کے غلط کاموں کی تائید نہیں کریں گے۔