Time 26 مئی ، 2021
کھیل

پی ایس ایل کیلیے بھارت اور جنوبی افریقا کے براڈکاسٹرز ، آفیشلز اور پلیئرز کے ویزے جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے چھٹے ایڈیشن کے لیے بھارت اور جنوبی افریقا کے براڈکاسٹرز ، آفیشلز اور پلیئرز کے ویزے جاری کردیےگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین بیان میں بتایا گیا ہےکہ بھارت سے ابوظبی کے لیے سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری ہوگئے ہیں جب کہ جنوبی افریقا سے ابوظبی کے لیے سفر کرنے والے مجموعی طور پر 27 میں سے 26 افراد کو ویزے جاری ہوئے ہیں۔

 جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر اور ہرشل گبز، رائیلی روسو، کیمرون ڈیلپورٹ، مائیکل اسمتھ کے ویزے بھی جاری ہوگئے ہیں، جو جلد ابو ظبی کے لیے روانہ ہوں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی نے جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بھارت اور جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آفیشلز ، سپورٹ اسٹاف براڈ کاسٹرز اور پلیئرز کو ویزے جاری ہو چکے ہیں ،پاکستان میں موجود کچھ لوگوں کے ویزے آنا باقی ہیں ،جیسے ہی ویزے آئےپی ایس ایل کے 233 ممبرز پر مبنی اسکواڈ کو آج رات یا کل صبح یو اے ای روانہ کردیا جائے گا۔

 سمیع برنی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے شیڈول سے پہلے کچھ اہم چیزوں کو دیکھنا ہے جس میں مختلف وینیوز سے ٹریول کرنے والے لوگوں کا کوارنٹائن ٹائم دیکھنا ہے ،یہ سب فائنل ہونے کے بعد پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان کردیا جائےگا ۔

مزید خبریں :