26 مئی ، 2021
ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔
ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق سورج کل دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جبکہ سورج کل دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر 90 درجے پر ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ سورج عین اوپر آنے پر خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔
ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ افریقا، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کیلئے قبلے کی درست سمت تعین کی جاسکے گی۔