26 مئی ، 2021
سکھر میں ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
سکھر میں ریلوےکی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ریلوے عملے نے پولیس کے ہمراہ گرم گودی کے علاقے میں کارروائی کی تو علاقہ مکین مشتعل ہوگئےاورانہوں نے مزاحمت شروع کردی۔
مظاہرین نے ریلوے عملے پرپتھراؤکردیا جس کے جواب میں ریلوے پولیس نے ان کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اورآنسو گیس کی شیلنگ کی۔
اس دوران ریلوے پولیس نے متعدد افراد کوگرفتارکرلیا۔
مزاحمت کے باوجود ریلوے عملے نے آپریشن جاری رکھا اور غیر قانونی دکانوں اور گھروں سے لوگوں کاسامان باہرنکال کررکھ دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مبین جتوئی علاقے میں پہنچ گئے اور ریلوے حکام سے مذاکرات کے بعد آپریشن 15 روز کیلئے مؤخر کروادیا۔