Geo News
Geo News

Time 26 مئی ، 2021
پاکستان

سکھر میں ریلوے اراضی پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، علاقہ میدان جنگ بن گیا

مظاہرین نے ریلوے عملے پرپتھراؤکردیا جس کے جواب میں ریلوے پولیس نے ان کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اورآنسو گیس کی شیلنگ کی— فوٹو:اسکرین گریب

سکھر میں ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

سکھر میں ریلوےکی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن  کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ریلوے عملے نے پولیس کے ہمراہ گرم گودی کے علاقے میں کارروائی کی تو علاقہ مکین مشتعل ہوگئےاورانہوں نے مزاحمت شروع کردی۔

مظاہرین نے ریلوے عملے پرپتھراؤکردیا جس کے جواب میں ریلوے پولیس نے ان کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اورآنسو گیس کی شیلنگ کی۔

اس دوران ریلوے پولیس نے متعدد افراد کوگرفتارکرلیا۔

مزاحمت کے باوجود ریلوے عملے نے آپریشن جاری رکھا اور غیر قانونی دکانوں اور گھروں سے لوگوں کاسامان باہرنکال کررکھ دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مبین جتوئی علاقے میں پہنچ گئے اور ریلوے حکام سے مذاکرات کے بعد آپریشن 15 روز کیلئے مؤخر کروادیا۔