سنجے دت کو امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا 10سال کا مستقل رہائشی ویزا ہے— فوٹو: سنجے دت آفیشل

بالی وڈ اداکار سنجے دت کو متحدہ عرب امارات کو ‘گولڈن ویزا’ مل گیا۔

سنجے دت نے ٹوئٹر پر اپنی گولڈن ویزے کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرکے مداحوں کو ویزا حاصل کرنے کی خبر دی۔ 

سنجے دت نے گولڈن ویزا دینے پر اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا 10سال کا مستقل رہائشی ویزا ہے جس کا آغاز 2019 میں کیا  گیا تھا۔

خیال رہے کہ سنجے دت اور ان کی فیملی بھی دبئی میں مقیم ہے اور وہ کینسر کے علاج کیلئے ممبئی آتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :