Geo News
Geo News

Time 26 مئی ، 2021
پاکستان

چینی سرمایہ کاروں کی ٹیکسٹائل فیکٹری 5 ہزار افراد کو روزگار دے رہی ہے، عاصم باجوہ

چیئرمین چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں نے برآمدات کے لیے بہت بڑی ٹیکسٹائل فیکٹری بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکسٹائل فیکٹری 5 ہزار افراد کو روزگار دے رہی ہے، ٹیکسٹائل فیکٹری میں توسیع جاری ہے جس سے 20 ہزار لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی۔