Geo News
Geo News

Time 26 مئی ، 2021
دنیا

سمندری طوفان ’یاس‘ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ’یاس‘ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرا گیا، اڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ساحلی علاقوں سے 12 لاکھ افراد کا انخلا کیا گیا ہے، اڑیسہ کے شہر بھو بَنیشور کا ائیرپورٹ کل تک بند کردیا گیا ہے، کولکتہ ایئرپورٹ پر بھی پروازیں معطل ہیں۔