Time 27 مئی ، 2021
پاکستان

بلوچستان: ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کردیا

بلوچستان: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 3 روز سے جاری سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیزکا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیزکا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی موجودہ ایمرجنسی صورتحال اور مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے، اس فیصلے کے تحت آج سے تمام اسپتالوں میں اوپی ڈیز سروسز مکمل طور پر فعال ہوجائیں گی۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سیکرٹری صحت کی جانب سے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں 24مئی سے صوبے کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں 2 گھنٹے کی ہڑتال کررہی تھی۔

مزید خبریں :