سونو سود کی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے

فائل فوٹو

بھارت کے معروف اداکار سونو سود نے مداح خاتون کو پاؤں چھونے سے روک دیا جس کے بعد صارفین ان کے معترف ہیں۔

بالی وڈ اداکار نے گزشتہ روز اپنے ممبئی کے اپارٹمنٹ کے باہر مریضوں اور ان کی فیملی کی درخواست پر ان سے ملاقات کی جس دوران ایک خاتون مداح نے سونو سود کو ہندو رسم کے تحت راکھی باندھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون راکھی باندھنے کے بعد روایتی طور پر آشیرباد لینے کے لیے اداکار کے پیر چھونے کی کوشش کرتی ہیں جسے سونو نے فوری طور پر روک دیا۔

ویڈیو کو دیکھ کر مداحوں نے اداکار کو نہایت شفیق اور اچھے دل کے مالک کے خطاب سے نوازا اور ساتھ ہی ان کیلئے دعاگو بھی دکھائی دیے۔

خیال رہےکہ سونو سود سماجی مسائل کو اجاگر کرنے اور لوگوں کی مدد کرنے میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

مزید خبریں :