Time 28 مئی ، 2021
پاکستان

پاکستان: کورونا سے 67 اموات، مثبت کیسز کی شرح 4.8 ریکارڈ

پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.8 فیصد رہی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51625 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2482 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 67 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.8 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20607 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 784 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 34 ہزار 566 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 15 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :