رندیپ ہودا سے اقوام متحدہ کے سفیرکا عہدہ کیوں واپس لے لیا گیا؟

فوٹو: فائل

معروف بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا کو بھارتی ریاست اترپردیش(یوپی) کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی کے خلاف نامناسب بیان پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ادارے کے سفیر کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

خیال رہےکہ فروری 2020 میں رندیپ ہودا کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ادارے کے تحت ہجرت کرنے والے جانوروں کے تحفظ کے پروگرام کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارکی بہوجن سماج وادی پارٹی کی خاتون سربراہ اور اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی کے حوالے سے ایک 9 سال پرانی ویڈیوانٹرنیٹ پر سامنے آئی تھی جس کے بعد انہیں سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ویڈیو میں رندیپ مایاوتی کا مذاق اڑا رہے ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین نے دلت مخالف ہونے کے ساتھ ساتھ صنفی تعصب پر مبنی قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پر رندیپ کے خلاف ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔

دوسری جانب رندیپ ہودا کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں :