Time 28 مئی ، 2021
پاکستان

ویکسین لگوانے سے 2 سال میں موت کی افواہ، وزارت صحت کی وضاحت سامنے آگئی

خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’کورونا ویکسین لگوانے والے افراد 2 سال میں مرجائیں گے‘— فوٹو:فائل

وفاقی وزارت صحت نے کورونا ویکسین لگوانے سے 2 سال میں موت کی افواہ پر وضاحت جاری کردی۔

گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر ایک خبر کا تراشہ وائرل ہورہا ہے جو فرانسیسی نوبل انعام یافتہ سائنسدان سے منسوب کیا گیا ہے۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا  ہے کہ ’کورونا ویکسین لگوانے والے افراد 2 سال میں مرجائیں گے‘۔

— فوٹو: سوشل میڈیا 

اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت نے وضاحت جاری کردی ہے اور اس خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق نوبل انعام یافتہ سائنسدان نے اپنے انٹرویو میں ایسی کوئی بات نہیں کی ہے کہ ویکسین لگوانے والے 2 سال میں مرجائیں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ تمام ویکسین تحقیق اور ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر کر عام عوام تک پہنچتی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق کوئی سائنسی تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کہ ویکسین لگوانے سے دو سال بعد موت واقع ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :