پاکستان اور روس نے کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان اور روس نے کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے روس میں سفیر شفقت محمود اور روس کے وزیر توانائی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  معاہدے سے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت تیز ہوگی جبکہ منصوبے کا نام پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ معاہدے سے توانائی کے شعبے میں پاک روس تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا جبکہ پاکستانی کمپنیوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیداہوں گے۔

مزید خبریں :