Time 28 مئی ، 2021
پاکستان

18 سال کے نوجوانوں کی شادی سے متعلق بل پر فردوس عاشق اعوان کا دلچسپ تبصرہ

بلاول بھٹو اس قانون کی زد میں کب آئیں گے یہ وزیراعلیٰ ہی بتاسکتے ہیں، فردوس عاشق اعوان— فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی میں 18 سال کے نوجوانوں کی شادی کے حوالےآنے والے بل پرایک صحافی کے سوال پر فردوس عاشق اعوان نے دلچسپ جواب دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لگتا ہے سندھ حکومت نے نوجوانوں کے جذبات اور احساسات کی پاسداری کرتے ہوئے اس قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اس قانون کی زد میں کب آئیں گے یہ وزیراعلیٰ ہی بتاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :