29 مئی ، 2021
امریکا جانے والی بھارتی ائیر لائن میں چمگادڑ کی موجودگی پر جہازکو واپس نیو دہلی اتارلیا گیا۔
وائرل ویڈیو میں ائیرانڈیا کے جہاز میں ایک چمگادڑ کو اڑتے دیکھا جاسکتا ہے جس کی موجودگی کا پتا چلنے پر مسافرخوفزدہ ہوگئے۔
چمگادڑ کی وجہ سے ائیرانڈیا کے جہاز کو جس وقت واپس بلایا گیا اس وقت تک جہاز 30 منٹ تک سفرکرچکا تھا۔