Geo News
Geo News

Time 29 مئی ، 2021
دنیا

سعودی عرب نے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو داخلے کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے 30 مئی سے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی۔

سعودی وزرات داخلہ کے مطابق کل دن ایک بجے سے 11 ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سوئیڈن، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔

ان 11 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔