پاکستان

18 سال سے کم عمر کو سگریٹ بیچنے پر جرمانہ ہوگا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 سال سے کم عمر کو سگریٹ بیچنے پر جرمانہ ہوگا اور لائسنس بھی منسوخ کردیا جائے گا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سگریٹ بیچنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ 

اسلام آباد میں چھوٹے اب سگریٹ نہیں خرید سکیں گے جبکہ 18 سال سے کم عمر کو سگریٹ بیچنے والے کوجرمانہ ہوگا اور لائسنس بھی منسوخ کردیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد  بلال اعظم کے مطابق نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی سے ہر قیمت پر بچانا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں سال ایکسائز کا ریونیو ٹارگٹ پانچ ارب اسی کروڑ تھا لیکن سات ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کروا چکے ہیں۔

مزید خبریں :