Time 29 مئی ، 2021
پاکستان

اسلام آباد کے شہری کورونا ویکسین لگوانے میں سب سے آگے، کیسز کی شرح بھی انتہائی کم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہری انسداد کورونا ویکسین لگوانے میں سب سے آگے ہیں۔

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 225 ٹیسٹ کیے گئے  جن میں سے صرف 80 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 8 فیصد رہی۔

اسلام آباد میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران مثبت کیسز کی شرح 16 سے 19 فیصد تک گئی تھی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ویکسی نیشن کیلئے اہل 23 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں ویکیسن کی اہل آبادی 12 لاکھ ہے جن میں سے سوا تین لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اسلام اباد میں یومیہ ویکسین لگانے کی صلاحیت 20 ہزار تک ہے۔ ضلعی محکمہ صحت کی کوشش ہے کہ آئندہ 2 ماہ کے دوران اسلام آباد میں ویکسین کے اہل افراد کی بڑی تعداد کو ویکیسن لگا دی جائے جس کیلئے خصوصی کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

مزید خبریں :