Time 29 مئی ، 2021
پاکستان

پی ڈی ایم اجلاس، پی پی اور اے این پی کے معاملے پر فضل الرحمان کو فیصلے کا اختیار مل گیا

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں نے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کو فیصلے کا اختیار دے دیا۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مشاورت کے بعد تمام جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو فیصلے کا اختیار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پارلیمنٹ میں ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینیٹ اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں مل کر کردار ادا کریں گی، بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن جماعتیں مل کر مخالفت کریں گی۔

مزید خبریں :