Time 29 مئی ، 2021
دنیا

کینیڈا میں بند اسکول کے احاطے سے 215 بچوں کی باقیات برآمد


کینیڈا میں بند اسکول کے احاطے سے 215 بچوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

کملوپس انڈین ریزیڈینشل اسکول کو 1978 میں بند کردیا گیا تھا، اسکول سے متعلق تحقیقات 2015 میں مکمل ہوئی تھیں۔

برٹش کولمبیا کے اسکول میں قدیم مقامی باشندوں کے بچوں کو الگ کر کے رکھا جاتا تھا.

تحقیقاتی رپورٹ میں ان اسکولوں میں بچوں پر بدترین تشدد، زیادتی، غذائی قلت کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریزیڈینشل اسکول سسٹم میں رہائش کے دوران 4100 بچے ہلاک ہوئے  اور رہائشی اسکول کے احاطے سے برآمد ہونے والی یہ باقیات 4100 ہلاک بچوں کے علاوہ ہیں ۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس خبر پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

مزید خبریں :