بلال قریشی اور عروسہ بلال کے ہاں دوسرے بیٹےکی پیدائش

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک خوبصورت اداکار جوڑی عروسہ بلال اور بلال قریشی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدا ئش ہوئی ہے ۔

مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار بلال قریشی نے نومو لود بیٹےکے ہمراہ تصویر شیئرکرتے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔


اداکار نے اپنی تصویر کے کیپشن میں قرآنی آیت شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ ان کے دوسرے بیٹے کا نام رومان ہے ۔

خیال رہے کہ اداکار جوڑی نے 6 سال قبل فروری 2015میں شادی کی تھی اداکار جوڑی کا ایک بیٹا اور بھی ہے۔ 

مزید خبریں :