Geo News
Geo News

Time 30 مئی ، 2021
دلچسپ و عجیب

بینائی سے محروم چینی شخص نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی

فوٹوبشکریہ زہینگ ہونگ ٹوئٹر اکاؤنٹ

دنیا میں  جہاں کئی ایسے لوگ ہیں جو تندرست ہونے کے باوجودبارہا کوششوں کے اپنے خوابوں کی تکمیل نہیں دیکھ پاتے ، وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو جسمانی و ذہنی محرومی کے باوجود  بھی اپنے خوابوں کو حققیقت میں بدل دیتے ہیں ۔

چین کے بینائی سے محروم کوہ پیما زہینگ ہونگ ایک ایسی ہی شخصیت ہیں جنہوں  نے دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ایورسٹ کو سرکرلیاہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقکو ہ پیما  ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والے ایشیا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بینائی سے محروم شخص ہیں ۔

فوٹوفائل

چین سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ  زہینگ ہونگ نے نیپال کی طرف سے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکی,وہ 24 مئی کو 8849 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچے اور27 مئی کو بیس کیمپ پر ان کی واپسی ہوئی۔

زہینگ ہونگ2001 میں ایورسٹ سر کرنے والے امریکی نابینا کوہ پیماایرک وین میئر  سے متاثر ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران زہینگ کا کہنا  تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ معذور یا ایک مکمل انسان ہیں جب تک کہ آپ کا دماغ مضبوط ہے۔