Time 30 مئی ، 2021
پاکستان

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان

فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےسمری یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیلیے بھیجی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز جب کہ پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کی تجویز ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

مزید خبریں :