31 مئی ، 2021
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے 21 ہزار اموات ہوئیں جب کہ سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کینسر کے باعث مرتے ہیں۔
پریس کلب لاہور میں نوٹوبیکو ڈے کی مناسبت سے آنکولوجی آف پاکستان کے زیر اہتمام طبی ماہرین نے پریس کانفرنس کی۔
کینسرسرجیکل پاکستان کے صدر پروفیسر ارشد چیمہ کا کہنا تھا کہ ہر تیسرا کینسر سگریٹ نوشی سے ہو رہا ہے، کراچی میں 40 فیصد اورل کینسر ہے، 2007 کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی ریسرچ سے سامنے آیا ہے کہ میڈیکل کی 11 فیصد طالبات اور 27 فیصد طلبا سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ مردانہ کمزوری کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے، سگریٹ کے ایک کش میں ساڑھے چار ہزار خطرناک کیمیکلز ہوتے ہیں جو کینسر کا باعث بنتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو کے کاغذ جلنے سے پیدا ہونے والا دھواں زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔